رعونت آمیز

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - غرور بھرا، متکبرانہ۔ "انہوں نے بڑے رعونت آمیز لہجے میں کہا کہ اگر میں نہ مانوں تو وہ طاقت کے ذریعے اپنے حکم کو عملی جامہ پہنائیں گے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦٨٠ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رعونت' کے ساتھ فارسی مصدر 'آمیختن' سے صیغۂ امر آمیز بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - غرور بھرا، متکبرانہ۔ "انہوں نے بڑے رعونت آمیز لہجے میں کہا کہ اگر میں نہ مانوں تو وہ طاقت کے ذریعے اپنے حکم کو عملی جامہ پہنائیں گے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦٨٠ )

جنس: مذکر